حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالنعیم ریٹائرڈ جوائنٹ سکریٹری ٹو گورنمنٹ آف اے پی سکریٹریٹ و سابق ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی و چیف ایگزیکٹیو آفیسر اے پی وقف بورڈ کے فرزند محمد عبدالوسیم (بلال) بی ٹیک پروجیکٹ انجینئر ( یو اے ای) کی شادی جناب سید رشید الدین پیر صاحب سب رجسٹرار محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کی دختر سیدہ خضریٰ فاطمہ ( بی ایس سی ) کے ساتھ 8 دسمبر کو شام پنک پیالیس فنکشن ہال نزد ایرہ کنٹہ ایکس روڈ میں انجام پائی ۔ مہمانوں کا استقبال جناب احمد عبدالروف سب رجسٹرار ، محمد فخر الزماں ، محمد عبدالرحمان ( شاہد ) اور ظہیر الدین بابر نے کیا۔ ۔