حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (راست) الحاج مرزا افضل بیگ کی دختر کا عقد نکاح جناب محمد عبدالجلیل کے فرزند مسٹر محمد مزمل احمد کے ساتھ 5 ڈسمبر کو بعد مغرب گرانڈ ایمپریئل فنکشن پیالیس چادرگھاٹ میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ اس موقع پر مسرس مرزا اکبر بیگ، مرزا افضل بیگ، مرزا احمد بیگ، مرزا ارشد بیگ اور مرزا اشفاق بیگ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر عزیزواقارب، دوست احباب، رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔