شادی

ظہیرآباد /4 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سکریٹری ایم پی جے ظہیرآباد جناب محمد اقبال احمد کی دختر کی شادی جناب محمد شاہد رائل میڈیکل اسٹور کے فرزند محمد الیاس کے ساتھ یہاں مدینہ مسجد میں انجام پائی ۔ قاضی سید ضیاء الدین نے خطبہ نکاح کے فرائض انجام دئے ۔ بعد ازاں پٹیل گارڈن فنکشن ہال میں استقبالیہ طعام میں اہتمام کیا گیا ۔ جس میں امیر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڑیسہ جناب حامد محمد خان ، جنرل سکریٹری جناب ایم این بیگ زاہد صدر ڈسٹرکٹ ایم پی جے جناب ایم جے انور ، خطیب و امام مسجد مدینہ سنگاریڈی ، مولانا ضیاء الدین محمدی ، صدر ایم پی جے ظہیرآباد جناب نورالحسن غوری ، امیر مقامی جماعت اسلامی جناب محمد ناظم الدین غوری ، معاون امیر مقامی جناب بی احمد خان ، کانگریس قائدین مسرز ایم سبھاش سابق صدرنشین بلدیہ محمد معز الدین سابق معاون رکن بلدیہ ، تلگودیشم قائدین مسرز وائی نروتم انچارج ، سید مسعود حسین ، محمد یوسف ، ٹی آر ایس قائد محمد کلیم الدین ، ایم آئی ایم قائد محمد لقمان اور دیگر کے بشمول رشتہ داروں ، دوستوں نیز مختلف سماجی ، تجارتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک تھی ۔