حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد محبوب کے فرزند مسٹرمحمد سلمان احمد ایم ٹیک سی سی آئی ای کی شادی جناب محمد قدیر بن اقبال العامری کی دختر کے ساتھ معراج گارڈن بندلہ گوڑہ میں بحسن و خوبی انجام پائی ۔ خطبہ نکاح مولانا سید متین علی شاہ قادری نے پڑھایا ۔ تقریب شادی و ولیمہ میں عزیز و اقارب ، رشتہ دار ، علماء و مشائخین ، مسلم قائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ قاری غلام محمد عامری نے مولانا سید نور علی شاہ قادری المعروف حیدر پاشاہ کا تحریر کردہ منظوم سہرا پڑھا ۔ شادی و ولیمہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں مولانا سید نور علی شاہ قادری المعروف حیدر پاشاہ ، مولانا پیر شبیر نقشبندی ، جناب سید وقار الدین چیف ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن ، مولانا سعادت پیر بغدادی ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی ، مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر نقشبندی ، آغا حسن نوریان قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران متعینہ حیدرآباد ، علی اکبر نیرومند پی آر او ، لائق علی ، جے رام ریڈی اے سی پی ، رامچندر ریڈی اے سی پی ، خلیل باشاہ سرکل انسپکٹر گولکنڈہ ، عابد صدیقی ، محمد ابراہیم قادری ، سید جعفر حسین ، مولانا حسان فاروقی ، محمد عبدالخالق ین آر آئی دبئی ، شیخ عثمان العمودی ، محمد اقبال قادری الملتانی ، محمد غوث ( ایم جے پی ) کے علاوہ شہر کی ممتاز شخصیات جن میں ڈاکٹرس ، حکماء اطباء ، مختلف سیاسی ، دینی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ محمد رضوان احمد ، مرزا محمد علی بیگ ذاکر ، محمد ذیشان احمد ، محمد سلطان احمد ، محمد سبحان احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔