شادی

گمبھی راؤ پیٹ /7 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد اکبر علی شاہ خان ہاشمی ( یلگندل شریف ) کے بڑے فرزند محمد عبداللہ خان ہاشمی ( ہاشم میاں ) ایم بی اے کا نکاح جناب شیخ جاوید پاشاہ متوطن یلنتہ کنٹہ کی لڑکی کے ساتھ 5 اکٹوبر کو ٹی این جی اوز فنکشن ہال میں انجام پایا ۔ صدر قاضی سرکار یلگندل کریم نگر جناب ح افظ و قاری منقبت شاہ خان نے نکاح و خطبہ کے فرائض انجام دئے ۔ جبکہ خطیب امام مکہ مسجد محمد قیوم ضیائی نے دعاء کی اور حافظ و قاری صاحب محمد اطہر خان نے سلام پیش کیا ۔ تقریب ولیمہ کا اہتمام IBA گارڈن کشمیر گڈہ میں کیا گیا جس میں سیاسی سماجی ، مدہبی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جناب سید تاج الدین پاشاہ ، سید شریف الدین بابا ، محمد اسد اللہ خان ہاشمی ، محمد مجیب الدین ، محمد آصف وغیرہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔