شادی

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : محمد کلیم جاوید مرحوم کے فرزند محمد عاصم احمد بی ٹیک کی شادی امرین فاطمہ ایم فارم دختر محمد بشیر الدین کے ساتھ انجام پائی ۔ شادی اور ولیمہ تقریب میں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست مسٹر عامر علی خاں ، ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی ، وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی ، قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر سابق صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا سابق مرکزی وزیر مسٹر سروے ستیہ نارائنا کانگریس کے ارکان راجیہ سبھا مسٹر ایم اے خاں مسٹر وی ہنمنت راؤ کانگریس کے رکن اسمبلی مسٹر ومشی چندر ریڈی کانگریس کے ارکان قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین ، مسٹر ایم ایس پربھاکر کانگریس کے سابق ارکان پارلیمنٹ مسٹر مدھوگوڑ یشکی مسٹر پونم پربھاکر مسٹر ایم انجن کمار یادو جنرل سکریٹری آل انڈیا یوتھ کانگریس مسٹر عظمت اللہ حسینی ، کمشنر یوتھ مسٹر ارشاد احمد ناصر ، صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس مسٹر انیل کمار یادو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین ، سابق صدر مسٹر محمد سراج الدین ، سکریٹریز تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر سید یوسف ہاشمی ، مسٹر عبدالغنی کانگریس کے سینئیر قائد مسٹر خلیق الرحمن کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر محمد سلیم ، محمد شمیم احمد ، محمد وسیم احمد ، ایم اے قیوم ، ڈاکٹر توصیف نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔
حیدرآباد /6 اکٹوبر ( راست  ) جناب محمد فاروق علی عرف محمد مصطفی سپرنٹنڈنٹ محکمہ صحت کی دختر کا عقد آج شام محمد عفان فرزند جناب محمد احمد مرحوم کے ساتھ مسجد ظفریہ جی ایم نگر پھسل بنڈہ میں انجام پایا ۔ بعد ازاں روز گارڈن فنکشن ہال چمپاپیٹ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا ۔ رشتہ دار، دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔