شادی

میدک۔/3اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالرشید مقبول موظف سرکل انسپکٹر محکمہ اکسائیز اینڈ پروبیشن کے فرزند مسٹر محمد عبدالرحمن ( بی ٹیک کمپیوٹر سائنس) حال مقیم کے ایس اے کی شادی جناب محمد یوسف جانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر سائبر آباد پولیس کی دختر کے ساتھ یکم اکٹوبر کی شام کارتک فنکشن ہال لالہ پیٹ سکندرآباد میں انجام پائی۔ ولیمہ تقریب میدک کے بالاجی گارڈنس فنکشن ہال میں 3اکٹوبر کو شام عمل میں آئی۔ ان تقاریب میں رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محمد ساجد، عبدالرحمن، ساجد حسین، محمد فہیم الدین، شاہنواز خان، سید ہاشم اور محمد عبدالعزیز اقبال موظف سکریٹری و مارکٹنگ کمیٹی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔