حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج محمد عبدالقدوس کے فرزند مسٹر محمد عبدالرزاق ( صُعیب ) اے ایم ای کا نکاح جناب محمد سلیم الدین احمد شاکر کی دختر کے ساتھ آج شام راج محل فنکشن ہال ( شمس آباد ایرپورٹ روڈ) میں انجام پایا ۔ شادی کی اس تقریب میں رشتہ داروں احباب ، علماء و مشائخین کی قابل لحاظ تعداد نے شرکت کی ۔۔
٭٭ جناب محمد طاہر مرحوم کی دختر کا عقد نکاح جناب محمد قاسم علی مرحوم کے فرزند مسٹر محمد عقیل الدین کے ساتھ 2 اکٹوبر ( جمعہ ) کو بعد نماز عشاء ایس بی اے گارڈن ، نزد ٹولی مسجد ، روبرو نہرو چلڈرنس اسکول ، کمیلہ روڈ میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ جناب محمد حامد اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر عزیز و اقارب ، دوست و احباب اور رشتہ داروں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔