شادی

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد محمود طاہر کے فرزند محمد عبداللہ نعمان ایم ای ( کے ایس اے ) کا عقد نکاح جناب خالد ناصر سلیم کی دختر کے ساتھ 27 جنوری کو مسجد عالیہ گن فاونڈری عابڈس میں بعد مغرب بحسن و خوبی انجام پایا ۔ استقبالیہ اسی مسجد میں ترتیب دیا گیا ۔ مسرس عمر خاں ، محمد اظہر ، امجد ، محمد محمود احمد ، محمد حامد ، محمد مصطفی خان ، محمد عبدالکریم ، محمد مرتضیٰ خاں ، محمد یوسف ، محمد مسعود ، محمد مجتبیٰ ، محمد الیاس ، محمد شعیب اور محمد عبدالواحد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔
٭٭ جناب محمد علی الدین فاروقی کے فرزند مسٹر محمد کلیم الدین فاروقی کا عقد نکاح 28 جنوری کو بعد مغرب اعظم فنکشن ہال اعظم پورہ چادر گھاٹ میں انجام پایا ۔ اس موقع پر محمد ناظم الدین فاروقی ، سید مخدوم حسینی اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔