شادی

حیدرآباد 30 ڈسمبر (راست) محبوب الٰہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی نبیری حسنیٰ بشارت ایم ٹیک دختر افضل مرزا محبوبی چشتی سجادہ نشین کی شادی مولانا سید درویش محی الدین قادری کے فرزند سید ابراہیم قادری ایم بی اے کے ساتھ 27 ڈسمبر کو میٹرو کلاسک گارڈن میں انجام پائی۔ محفل عقد میں علماء مشائخین، معززین و مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں قابل ذکر حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین حضرت سید محمد احمد نظامی، مولانا سید اعظم علی صوفی صدر جمعیت المشائخ ، مولانا سید علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا مفتی عظیم الدین، مولانا سید قبول پاشاہ، مولانا سید حسن ابراہیم قادری، مولانا سید ابو تراب شاہ قادری، مولانا سید محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید احمد پاشاہ قادری، مولانا سید عبداللہ حسینی، مولانا سید ظہیرالدین صوفی، مولانا میر فراست علی شطاری، مولانا عظمت پیر بغدادی، مولانا ملتانی پاشاہ اور دیگر شامل ہیں۔