شادی

حیدرآباد۔/26 ڈسمبر،( راست ) الحاج میر منظور علی کے نبیرہ میر ذیشان علی ( بی ٹیک ، ای ای ای ) فرزند الحاج میر شوکت علی کی شادی دختر جناب شکیل عبدالعزیز خان مرحوم کے ساتھ بمقام ریگل فنکشن ہال بندلہ گوڑہ میں 25 ڈسمبر کو انجام پائی۔ محفل عقد میں رشتہ داروں ، دوستوں اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جناب میر افروز علی ، فیروز علی اور میر شہامت علی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔