شادی

حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر (راست) جناب محمد صلاح الدین حافظ کی دختر مس سعدیہ فاطمہ کا نکاح 14 ڈسمبر بروز جمعہ کو جناب میر محمد نظیر علی شاہ نوید کے ساتھ بعد نماز عصر مسجد حافظ ڈنکا (مغلپورہ) میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ استقبالیہ گریس پیالیس، چندرائن گٹہ میں ترتیب دیا گیا۔ مسرس سید اسمعیل، سید عارف، سید عقیل، سید خلیل اور سید عاطف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔