شادی

میدک16ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب حافظ محمد عبد الجلیل جمیل استاذ مدرسہ مدینتہ العلوم وامام وخطیب مسجد قاضیان میدک فرزند جناب محمد عبد السلیم مرحوم وملازم محکمہ آر ٹی سی کا عقد مسعود جناب محمد غوث الدین عرف فقیر پاشاہ متولی جامع مسجد میدک کی دختر کے ساتھ مسجد قاضیان میں بتاریخ14ستمبر بروز پیر بعد مغرب عمل میں آیا۔خطبہ نکاح مولانا محمد جاوید علی حسّامی ؔ ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم نے پڑھا۔قضائت کا کی کاروائی قاضی میدک جناب حافظ سید خواجہ معیز الدین نے کی۔استقبالیہ کا نظم میدک کے دوارکا گارڈن فنکشن ہال میں عمل میں آیا۔اس تقریب میں سابق صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر بٹّی جگپتی،میناریٹی ٹائون پریسڈنٹ ٹی آر ایس محمد فاضل ،رشتہ داروں اور دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔برادرِ نوشہ محمد عبد السمیر اور چچامسز محمد عبد العلیم،محمد عبد الرحیم،برادران ِ عروسہ محمد عماد الدین،محمد فصیح الدین،محمد نجم الدین،محمد شہباز قلندرنے مہمانوں کا استقبال کیا۔