شادی

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : مسٹر محمد انور محی الدین خطیب سینئیر ملازم روزنامہ سیاست کے فرزند مسٹر محمد صمد محی الدین خطیب بی ای عثمانیہ کی شادی دختر جناب محمد عتیق احمد خطیب کے ساتھ درویش فنکشن پلازا مستعد پورہ واقع اولڈ سبزی منڈی میں انجام پائی ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز و اقارب ارکان اسٹاف روزنامہ سیاست کے علاوہ سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس محمد افسر محی الدین ، محمد اکبر محی الدین ، محمد اظہر الدین اور محمد سلمان احمد خطیب و دیگر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔