شادی

محبوب نگر /7 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الحاج محمد عبدالحمید خان موظف لائبریرین کی دختر اعجاز فاطمہ ایم اے بی ایڈ کا نکاح محمد جاویدؔ ایم اے ، بی ایڈ لکچرر فرزند محمد عبدالوحید صاحب مرحوم محکمہ تعلیمات کے ساتھ روز گارڈن فنکشن ہال محبوب نگر میں انجام پایا ۔ حافظ محمد مشتاق نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ محفل عقد میں محکمہ تلعیمات و لائبریریز کے ملازمین کے علاوہ معزز شخصیتوں اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ احمد خان و دیگر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔