شادی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد محبوب علی ( سنٹرل گورنمنٹ ملازم ) کی دختر کا عقد نکاح جناب محمد مسعود علی سب انسپکٹر پولیس کے فرزند مسٹر محمد عادل منور علی کے ساتھ 12 فروری کو بعد نماز عشاء میجسٹک گارڈن ٹولی چوکی میں انجام پایا ۔ اس موقع پر مرکزی حکومت کے ملازمین ، محکمہ پولیس کے عہدیداروں کے علاوہ عزیز و اقارب ، دوست و احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔