شادی

حیدرآباد 5 فروری (راست) جناب محمد عبدالغفار انصاری کی دختر کا عقد مسعود جناب محمد خواجہ معین الدین کے فرزند مسٹر محمد مختارالدین کے ساتھ 5 فروری بروز پیر پرائم فنکشن ہال، بنڈلہ گوڑہ میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ تقریب میں عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرز مرزا کریم اللہ بیگ عارف، مرزا یوسف بیگ اشرف، عبدالباسط انصاری زبیر، عبدالقادر انصاری پرویز، مرزا جیلانی بیگ اویس، معین احمد فاروقی اور معراج احمد فاروقی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔