حیدرآباد 21 جنوری (راست) جناب محمد اسمٰعیل کے فرزند مسٹر محمد قدیر کا عقد مسعود جناب شیخ فہمود مرحوم کی دختر ثناء بیگم کے ساتھ 18 جنوری بروز جمعرات بیالولی (کے) تعلقہ بھالکی کرناٹک میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ اس موقع پر مسرس محمد عمران، محمد عرفان، محمد خلیل اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس تقریب میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
٭ جناب محمد سراج الدین کی دختر کا عقد مسعود جناب محمد انور کے فرزند مسٹر محمد علی کے ساتھ 18 جنوری کو لکی فنکشن ہال یوسف گوڑہ میں انجام پایا۔