شادی

حیدرآباد۔ 15 جنوری (راست) جناب محمد توفیق ملازم سیٹ ون کی دُختر مس زیبا النساء کا عقد مسعود جناب سید منیراللہ حسین مرحوم کے فرزند مسٹر سید مصطفی اللہ حسین کے ساتھ 15 جنوری بروز پیر بعد نماز عشاء بندھن فنکشن ہال، ٹولی چوکی میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ مسرز الحاج سعادت علی، الحاج محمد عتیق، محمد حکیم بابا، محمد اشتیاق احمد، محمد عمران، اکبر نوید، محمد لئیق تھے اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر عزیز و اقارب دوست و احباب، رشتہ داروں اور سیٹ ون چیرمین میر عنایت علی باقری اور ملازمین سیٹ ون کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔