شادی

حیدرآباد ۔ 30۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد شبیر احمد کے فرزند مسٹر محمد تمیم احمد کی شادی جناب افتخار احمد کی دختر کے ساتھ 29 دسمبر کو بعد عشاء مندا نرسمہا ریڈی گارڈنس ساگر روڈ چمپا پیٹ میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب ، دوست احباب تاجرین کے علاوہ شہر کی سربرآوردہ شخصیتوں نے شرکت کی ۔۔
٭٭ جناب سید ابراہیم فضل اللہ کی دختر ڈاکٹر سیدہ سائرہ فضل کا عقد نکاح سید حسین علی فرزند جناب سید علی حامد کے ساتھ 28 دسمبر کی شام ریڈ روز فنکشن پیالیس نامپلی میں انجام پایا ۔ حضرت سید عزیز محمد رضی میاں سجادہ نشین دائرہ اکیلوی نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ شادی کی اس تقریب میں مرشدین کرام ، علماء مشائخ ، دوست احباب رشتہ داروں اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ دلہن کے برادران سید حسن فضل اور سید نعمت فضل نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔
٭٭ محمد عبدالمجید قادری الملتانی کی دختر کا عقد جناب شیخ اسماعیل اختر کے فرزند مسٹر شیخ فراز احمد کے ساتھ 28 دسمبر کو بعد عصر مسجد عمر فاروق ؓ چندرائن گٹہ میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ بعد ازاں عمودی فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا ۔ محفل عقد میں تجارت پیشہ دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مسٹر محمد عبدالجمیل ، مسٹر محمد عبدالحکیم نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔
٭٭ الحاج محمد عبدالقدیر کی دختر کی شادی الحاج محمد احمد اللہ خاں مرحوم کے بیٹے مسٹر محمد سیف اللہ خاں عادل کے ساتھ شاہی مسجد پبلک گارڈن نامپلی میں بحسن و خوبی انجام پائی ۔ استقبالیہ پون گارڈن عطا پور روڈ میں ترتیب دیا گیا ۔ شادی تقریب میں جناب فرید الدین ایم ایل سی کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔۔