حیدرآباد ۔ 24 اگسٹ ۔ ( راست ) جناب مصطفی احمد چیف اکاؤنٹینٹ روزنامہ سیاست کے فرزند مسٹر شفاعت احمد ایم بی اے کا عقد نکاح الحاج مصطفی خان صاحب کی دختر کے ساتھ آج بعد نماز مغرب مسجد حصّہ گلشن اقبال کالونی عمل میں آیا ۔ اور استقبالیہ تقریب شملہ گارڈن نزد نلگنڈہ ایکس روڈ ملک پیٹ انجام پائی ۔ تقریب میں جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ، ڈاکٹر شاہد علی خان ، رشتہ دار و عزیز و اقارب کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ جناب شیخ سلمان ، امجد علی خان ، شیراز احمد ، شہر یار احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔