شادی

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( راست ) : مفسر قرآن حضرت ابوالہادی سید محمودؒ اکیلوی مرحوم کے فرزند سید علی مصطفی اکیلوی کا عقد نکاح جناب سید محمد امجد تشریف اللہی کی دختر کے ساتھ 13 دسمبر کی شام احاطہ مرکزی انجمن مہدویہ چنچل گوڑہ میں انجام پایا ۔ شادی کی اس تقریب میں مرشیدین کرام ، علماء مشائخ ، مریدین ، رشتہ داروں اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔
٭٭ جناب محمد عظمت اللہ خاں ( کالا ڈیرہ ) کے فرزند محمد دلاور خاں ( احسن ) کا عقد نکاح جناب شیخ نجم الدین کی دختر کے ساتھ چہارشنبہ کی شام مسجد صالحین مشیر آباد میں انجام پایا ۔ مریڈین میں منعقدہ استقبالیہ میں دوستوں ، رشتہ داروں اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( راست ) : حافظ محمد غوث الدین قادری موذن جامع مسجد افضل گنج کی دختر کی شادی جناب شیخ محمود الدین کے فرزند شیخ آصف الدین کے ساتھ ایس جی فنکشن ہال بارکس میں 14 دسمبر کو انجام پائی ۔ خطبہ نکاح ڈاکٹر شیخ احمد محی الدین قادری اشرفی نے پڑھا اور محفل عقد میں مفتی عظیم الدین ، حافظ محمد رضوان قریشی ، حافظ عبد الباسط یمانی ، حافظ علیم الدین قریشی ، حافظ مرتضی علی صوفی ، مولانا انعام الحق قادری ، قاری فرید الدین ، فرحت اللہ خاں نے شرکت کی ۔ ان کے علاوہ علمائے کرام مشائخ عظام ، تاجران اور دوست احباب نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال حافظ عبدالصمد جعفری ، محمد نور الدین قادری ، حافظ قمر الدین ، قاری محمد اکرم الدین قادری ، محمد سعید الدین قادری نے کیا ۔۔