حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاج سید خواجہ معین الدین صابری کی دختر کا عقد نکاح جناب سید معین الدین کے فرزند مسٹر سید مجیب الدین کے ساتھ 12 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد العرب حمودیہ بھوانی نگر میں انجام پایا ۔ بعد ازاں استقبالیہ بھارت گارڈن ساگر روڈ چمپا پیٹ میں ترتیب دیا گیا ۔ محفل عقد اور استقبالیہ میں عزیز و اقاریب دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔
حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( راست ) : مفسر قرآن حضرت ابوالہادی سید محمودؒ اکیلوی مرحوم کے فرزند سید علی مصطفی اکیلوی کا عقد نکاح جناب سید محمد امجد تشریف اللہی کی دختر کے ساتھ 13 دسمبر کی شام احاطہ مرکزی انجمن مہدویہ چنچل گوڑہ میں انجام پایا ۔ شادی کی اس تقریب میں مرشیدین کرام ، علماء مشائخ ، مریدین ، رشتہ داروں اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔
٭٭ جناب محمد عظمت اللہ خاں ( کالا ڈیرہ ) کے فرزند محمد دلاور خاں ( احسن ) کا عقد نکاح آج شام شیخ نجم الدین کی دختر کے ساتھ آج شام مسجد صالحین مشیر آباد میں انجام پایا ۔ مریڈین میں منعقدہ استقبالیہ میں دوستوں ، رشتہ داروں اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔