شادی

حیدرآباد۔27نومبر(راست)جناب سید زین العابدین حسینی مرحوم (محکمہ ٹیلیفون )کے فرزند حافظ سید نصیر الدین حسینی چشتی قادری’ قاری صبا۔ عشرہ’ امام مسجد لیمو والی کی شادی جناب سید نظیر احمد قادری ‘ سینئر اکاونٹنٹ پاور ماک پی ڈی لیمٹیڈ کی دختر کے ساتھ جمعہ 24نومبر بعد عشاء ایم پی گارڈن‘ مہدی پٹنم میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں کی اہم شخصیتوں کے علاوہ دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔برادران نوشہ سید امین الدین‘ سید باقر حسینی ‘ سید جعفر حسینی ‘ سید غوث محی الدین حسینی ‘ سید اسد حسینی ‘ سید مخدوم محی الدین حسینی کے علاوہ محمد اعظم عنایت‘ عذیر‘ جنید اور دوسروں نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔
٭ جناب مرزا رفیع احمد مرحوم کی دختر کا نکاح جناب محمد سرور علی کے فرزند محمد سجاد علی (ایم ایس، آسٹریلیا) کے ساتھ ہفتہ 25نومبر بعد نماز عصر مرکز اہل سنت ‘ شاہین نگر‘ حیدرآباد میں انجام پا یا ۔ استقبالیہ مندا یادو ریڈی گارڈن ‘ چمپا پیٹ میں ترتیب دیا گیا ۔ دونوں محافل میں دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ برادران عروس ذیشان اور دوسروں نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔