بھینسہ۔/15نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نرمل کے شعبہ تدریس کی معزز و نامور شخصیت و شاعر محمد افضل خان افسر اسکول اسسٹنٹ متوطن بھینسہ کی دختر کا نکاح نوید احمد خان حال مقیم سعودی عربیہ ولد لطیف خانصاحب این آر آئی ساکن عادل آباد سے گزشتہ روز مسجد مدار خان میں انجام پایا۔ خطبہ نکاح و فرائض نائب حافظ و قاری عبدالقیوم صاحب نے پڑھایا۔ بعد ازاں استقبالیہ تقریب کے کے گارڈن خان آٹو نگر بھینسہ میں ترتیب دی گئی جس میں عادل آباد، نرمل اور بھینسہ کے مذہبی، سماجی، صحافی، سیاسی، اساتذہ برادری کی شخصیتوں جن میں قابل ذکر پوار راما راؤ پٹیل، انوسیا پوار ٹرسٹ چیرمین و کانگریس قائد، جی مرلی گوڑ نمائندہ کونسلر، بی وی رمنا راؤ پی آر ٹی یو ضلعی صدر، اعجاز احمد خان سابق نائب صدر نشین بلدیہ بھینسہ، محمد سعید احمد ایڈوکیٹ ویلفیر پارٹی ضلعی صدر واجد احمد خان سابق نائب صدر نشین بلدیہ نرمل، محمد آصف الدین، مسعود احمد این آر آئی، مختار احمد خان صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد نرمل، سید رحیم، وزیر الدین شاہد موظف ACP محکمہ پولیس، احمد پاشاہ ( کنٹراکٹر ) ، وکیل احمد کونسلر، عبدالاحد ٹی آر ایس قائد، فیروز خان ( شہران ) ، سید آصف ( کنٹراکٹر ) شاہد احمد توکل صحافی عادل آباد، فہیم احمد خان صحافی نرمل، محمد کلیم الدین خالد صحافی، اظہر احمد خان نامہ نگار سیاست بھینسہ، سید جاوید صحافی کے علاوہ دیگر افراد اور مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ عروسہ ( دلہن ) سینئر جرنلسٹ و اسٹاف رپورٹر ’سیاست‘ نرمل سید جلیل ازہر صاحب کی حقیقی بھانجی ہے۔ استقبالیہ تقریب میں مہمانوں کا استقبال محمد افضل خان افسر، سید جلیل ازہر، غلام دستگیر خان، ایوب خان، مدثر احمد، جمیل احمد، مدثر خان، محمد رفیق الدین، وحید احمد صدیقی، محمد بابر احمد نے کیا۔