حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید مخدوم حسینی کے فرزند مسٹر سید معصوم حسینی کا عقد مسعود جناب سید عبدالرحمن کی دختر کے ساتھ 10 ستمبر کو بعد عشاء رحمتیہ مسجد یاقوت پورہ میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ بعد ازاں استقبالیہ گولڈن فنکشن پلازا میں اہتمام کیا گیا ۔ مسرس سید مصطفی حسینی ، سید مزمل علی حسینی ، سید مذکر حسینی ، سید کلیم اللہ حسینی ، عامر ، بابر ، فاضل ، مقبول اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ نکاح اور استقبالیہ تقریب میں عزیز و اقارب ، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔