حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( راست ) : جناب امتیاز احمد ( پروپرائٹر احمد انٹر پرائزس ، ٹولی چوکی ) کے فرزند جواز احمد کا عقد جناب شیخ محمد شاہد کی دختر کے ساتھ کل بعد مغرب مسجد سیدنا ابوبکر صدیق ، الحسنات کالونی ، ٹولی چوکی میں انجام پایا ۔ استقبالیہ تقریب ریڈروز پیالیس ، نامپلی میں منعقد ہوئی ۔ جس میں رشتہ داروں ، دوست احباب ، معزز کلائنٹس نے شرکت کی ۔ امتیاز احمد ، اعجاز احمد ، ریاض احمد اور عبداللہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔