حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( راست ) : ممتاز مزاح نگار پدم شری جناب مجتبیٰ حسین کی پوتی مس حنا حسین ( بی ڈی ایس ) دختر جناب محمد ہادی حسین کا عقد مسعود21 اگست کو بعد مغرب میریڈین فنکشن پیالیس نیو ملک پیٹ میں مسٹر مرزا رحیم بیگ ( عاصم ) بی ای آنرس فرزند جناب مرزا محمود بیگ کے ساتھ بحسن و خوبی انجام پایا ۔ مہمانوں کا استقبال مسرس مجتبیٰ حسین اور ہادی حسین نے کیا ۔ دلہے کے نانا جناب سید مجتبیٰ حسین ( بابر پاشاہ ) کے علاوہ عزیز و اقارب ، دوست و احباب ، رشتہ داروں ، دانشوروں ، علماء و مشائخین ، ادیب و شعراء ، صحافیوں اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بشمول ڈاکٹر رام پرساد ، ڈاکٹر شیام سندر پرساد ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست ، مضطر مجاز ، ڈاکٹر سید مصطفی کمال ، عابد صدیقی ، دولت رام ، عزیز آرٹسٹ ، وہاب عندلیب گلبرگہ ، قدیر زماں ، پروفیسر بیگ احساس ، سید امتیاز الدین ، محمد میاں ، کمال الدین علی خاں اور پروفیسر ایس اے شکور ، محمود مصطفی فردوس ، حبیب مصطفی جمروز ، ڈاکٹر مشتاق علی ، ساجد اعظم ، ضمیر الدین ٹیلی فون ڈپارٹمنٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔۔