شادی کے نام پر لڑکیوں کا استحصال ، کمسن اور ایک نوجوان گرفتار

حیدرآباد /25 جولائی ( سیاست نیوز ) ایک بالغ اور ایک نابالغ دو افراد کو لنگر حوض پولیس نے شادی کے نام پر لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ چندراکانت جو پیشہ سے خانگی ملازم بی کلاس ملے پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے لنگر حوض علاقہ کی ساکن ایک 25 سالہ لڑکی کو اپنے محبت کے جال میں پھانس لیا تھا اور اس لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا تھا اور شادی کے نام پر اس کا مبینہ جنسی استحصال کر رہا تھا ۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور اس طرح کے واقعہ میں لنگر حوض پولیس نابالغ لڑکی کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں ایک نابالغ لڑکے کو گرفتار کرلیا ۔ لڑکے کی عمر 16 سال جبکہ لڑکی کی عمر 14 سال ہے ۔ لڑکے کا تعلق قلعہ گولکنڈہ سے بتایا گیا ہے ۔ لڑکی علاقہ پیراماونٹ کالونی کی ساکن تھی اور جب لڑکی اس کے والد سے ملاقات کیلئے نانل نگر پر واقعہ ایک خانگی ہاسپٹل پہونچی تو لڑکے نے مبینہ طور پر اس کا اغواء کرلیا اور اس کی عصمت ریزی کی یہ بات انسپکٹر محمد عبدالجاوید نے یہ بات بتائی اور مصروف تحقیقات ہے ۔