حیدرآباد ۔ 30 جولائی (سیاست نیوز) شادی کا جھانسہ دیکر جنسی استحصال اور ہراساں کرنے کے الزام میں عابڈس پولیس نے ایک ہاسٹل کے ذمہ دار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ جیوتی نامی خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 27 سالہ شخص رضوان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص پر الزام ہیکہ اس نے اپنے ہاسٹل میں قیام پذیر لڑکی سے دوستی کی اور شادی کے نام پر اس لڑکی کا جنسی استحصال کرتا رہا اور اپنے ہاسٹل سے نکال کر اسے دوسرے ہاسٹلوں میں منتقل کرواتا رہا اور ہر مرتبہ شادی کا وعدہ کیا کرتا تھا۔ پولیس عابڈس نے یہ بات بتائی۔ شادی کے نام پر دھوکہ محسوس کرتے ہوئے لڑکی پولیس سے رجوع ہوئی۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے رضوان کو گرفتار کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔