شادی کے لیے ہراسانی سے دل برداشتہ طالبہ کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شادی کے لیے ہراساں کرنے سے دل برداشتہ ایک طالبہ خود کشی کرلی ۔ چندرائن گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ سب انسپکٹر چندا موہن کے مطابق 23 سالہ لڑکی کلیپنا جو کیشم پلی کماریڈی منڈل ضلع نظام آباد کی متوطن تھی ۔ لڑکی ایم بی اے کی طالبہ تھی جو عابڈس علاقہ میں واقع ایک ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ لڑکی کے آبائی کا رہنے والا ایک لڑکا سریکانت ریڈی اس لڑکی سے محبت کرتا تھا اور شادی کے لیے زور دے رہا تھا ۔ لڑکا لڑکی کے ہاسٹل پہونچ گیا تھا اور اسے ہراساں و پریشان کررہا تھا اس بات سے پریشان کلپنا چندرائن گٹہ میں مقیم اپنے رشتہ دار کے مکان منتقل ہوگئی تھی ۔ جس نے نامراد عاشق کی مسلسل ہراسانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔