دیورکدرہ۔/9 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی مکتھل کے منڈل اوٹکور میں محمد محمود کی شادی کے موقع پر مکتھل جانے والی موٹر گاڑیوں پر بمقام چندرپورلہ گیٹ کے پاس اچانک شہد کی سینکڑوں مکھیوں نے شدید حملہ کیا جس میں کار اور بائیک سوار تقریباً 20افراد شہد کی مکھیوں کی زد میں آگئے۔ فوری ان افراد کو گورنمنٹ دواخانہ مکتھل میں شریک کروایا گیا جس میں دو افراد دلہا کے والد محمد محبوب اور ماموں ریاض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ کافی لوگ پریشان ہوگئے مگر دلہا محفوظ ہے خیریت کے ساتھ شادی ہوچکی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ٹی آر ایس قائدین ایم شیکھر ریڈی، ڈاکٹر رحیم پاشاہ گدوال کے علاوہ محمد فضل حیدرآباد نے گورنمنٹ ہاسپٹل مکتھل پہنچ کر متاثرین کی ہمت افزائی کی اور مالی تعاون کیا اور ڈاکٹروں سے صحت کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے ایم ایل اے ایم موہن ریڈی سے بات چیت کروائی۔ ایم ایل اے نے متاثرین کو فوراً علاج معالجہ کرنے ڈاکٹروں کو مشورہ دیا۔