شادی کی بارات حادثہ کا شکار ‘ ایک شخص فوت ‘ 3 زخمی

کلواکرتی ۔ 16 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی ڈیویژن کے تحت آنے والے اوردکنڈہ پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں آج دوپہر ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص کے موت جائے واقع پر ہوئی اور دیگر 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔جن میں تین شدید زخمی ہوئے ایک خاتون کا ہاتھ تن سے جدا ہوگیا ۔ سی آئی سریندر ریڈی کلواکرتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اورکنڈہ پیٹ سے ایک ٹراکٹر میں 30 سے زائد افراد سوار ہو کر راچل پلی شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ راچل پلی گیٹ کے پاس ٹراکٹر پلٹ گیا اور لب سڑک گڑھے ہی گرگیا جس کے سبب اور کنڈہ پیٹ کے بالیا نامی شخص کی جائے واقع پر موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں تین خواتین شدید زخمی ہیں ۔ جن میں ایک خاتون کا ہاتھ تن سے جدا ہوگیا جنہیں طبی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بقیہ زخمی افراد کا یہاں پر علاج جاری ہے جبکہ کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیاگیا ۔