شادی کا رشتہ ٹوٹ جانے سے دل برداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) میلار دیو پلی کے علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں شادی کا رشتہ ٹوٹ جانے سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ ناگا لکشمی ساکن برنداون کالونی میلاردیوپلی پیشہ سے خانگی ملازم تھی اور اس کی شادی کا رشتہ طئے ہوگیا تھا۔ اسی علاقہ کا رہنے والا نوجوان راجو نے لڑکے والوں کو لڑکی سے متعلق غلط اطلاعات دی اور رشتہ توڑنے پر مجبور کردیا۔ راجو کی جانب سے اس حرکت کے نتیجہ میں لڑکے والوں نے ناگا لکشمی سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے راجو پر الزام عائد کیا اور اسے خودکشی پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔