حیدرآباد۔/5جولائی، ( سیاست نیوز) شادی کا رشتہ طئے نہ ہونے پر دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 28سالہ چندر بابو نے خودکشی کرلی۔ پیشہ سے میستری بابو ملم پیٹ میں رہتا تھا۔ اس شخص کی شادی کیلئے رشتہ تلاش کیا جارہا تھا تاہم اکثر لوگوں نے اس کو دیکھنے کے بعد رشتہ ترک کردیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔