شادی کا جھانسہ دے کر عصمت ریزی

نیالکل۔ /29 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیالکل منڈل کے موضع گنٹجی میں 22سالہ راجو نامی زرعی ملازم نے اسی موضع کی 20سالہ لڑکی کو شادی کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے مسلسل پانچ ماہ تک عصمت ریزی کرتا رہا۔ تفصیلات کے بموجب راجو نے پہلے اس لڑکی کو عشق کے جال میں پھنساکر مسلسل عصمت ریزی کی اور لڑکی کی جانب سے شادی کی تجویز پر اس نے چاقو سے قتل کرنے کی دھمکی دی۔ جس کے باعث لڑکی نے اپنے والدین کے ساتھ حدنور پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایک کیس درج کیا۔ پولیس نے لڑکی کو گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل ظہیرآباد روانہ کیا جہاں ڈاکٹروں کی رپورٹ میں واضح ہواکہ اس لڑکی کو چار ماہ کا حمل ہے۔ جس پر پولیس نے راجو کی گرفتاری کیلئے ایک ٹیم روانہ کی اور 28تاریخ کی شب اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ایک کیس درج کرتے ہوئے دفعہ 420 چیٹنگ اور 376(N) کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے آج جوڈیشیل فرسٹ کلاس کورٹ ظہیرآباد کو ریمانڈ کردیا گیا۔

لاری کے ٹائیروں اور ڈیزل کا سرقہ
جگتیال۔/29 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال میں گزشتہ رات 10ٹائر کی لاری کا سرقہ کرتے ہوئے جگتیال سے دور میڈپلی علاقہ میں سارقوں نے چھ ٹائر اور ٹینک سے ڈیزل لے کر راہ فرار اختیار کی۔ آج صبح جب جگتیال کی دوسری لاری کا اس مقام سے گذر ہورہا تھا تب لاری کو دیکھ کر اس لاری ڈرائیور نے فون کے ذریعہ اطلاع دی جس پر سرقہ کا پتہ چلا۔ تفصیلات کے بموجب جگتیال رحمت پورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد امجد خان کی 10 ٹائر والی لاری کو اس کا ڈرائیور کریم نگر روڈ پر واقع لاری پارکنگ میں گزشتہ شام کھڑا کرکے چلا گیا۔ رات کے وقت نامعلوم سارقین نے لاری کا دروازہ توڑ کر لاری کو اسٹارٹ کیا اورلاری لیکر فرار ہوگئے۔ صبح تک بھی لاری اونر کو اس کا پتہ نہیں تھا۔ جب دوسری لاری کا ڈرائیور اس مقام سے گنے کا لوڈ لیکر وہاں سے گذر رہا تھا تو اس لاری کے ڈرائیور کو فون کیا۔ اطلاع کے بعد وہاں پہنچ کر دیکھنے پر چھ ٹائر اور ٹینک سے ڈیزل غائب پایا گیا۔ چھ ٹائر جس کی مالیت تقریباً 1.50لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ امجد خاں نے جگتیال پہنچ کر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔