شادی میں تاخیر پر نوجوان کی خودسوزی

حیدرآباد ۔ 9 اگست (سیاست نیوز) شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودسوزی کرلی۔ یہ واقعہ پرگی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ نرسمہا عرف ہریش نے 4 اگست کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خود کو آگ لگا لی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ ہریش پریم نگر میں رہتا تھا وہ اپنی والدہ سے شادی کروانے کا مطالبہ کررہا تھا۔ تاہم اس کی شادی میں تاخیر ہورہی تھی۔ ذرائع کے مطابق ہریش کی والدہ نے اس سے کہا تھا کہ جب روپیوں کا انتظام ہوجائے گا وہ اس کیلئے رشتہ تلاش کرتے ہوئے شادی کروائے گی جس سے دلبرداشتہ ہوکر ہریش نے خودسوزی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔