شادی میں تاخیر پر خودکشی

حیدرآباد /28 اپریل ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 26 سالہ تروپتی نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تروپتی پیشہ سے لیبر تھا اور گھٹکیسر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔