حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) شادی میں تاخیر اور رشتہ طئے نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سرورنگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ گوپال نامی شخص نے کولڈ ڈرنکس میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ گوپال پیشہ سے ہوٹل ملازم جو سرور نگر میں رہتا تھا ۔ اس کی شادی میں تاخیر ہو رہی تھی اور شادی کے رشتہ طئے نہیں ہو رہا تھا جس سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔