شادی میں تاخیر پر خودکشی

حیدرآباد /30 جولائی ( سیاست نیوز ) شادی میں رکاوٹ اور تاخیر سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ انیل کمار جو کملا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ انیل بے روزگار تھا اور کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ اس کے بڑے بھائیوں کی شادی ہوچکی تھی اور اس کی شادی میں تاخیر ہو رہی تھی اور رکاوٹیں پیدا ہو رہی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کیا ۔ اس کی خودکشی کی اطلاع پولیس کو اس کے پڑوسیوں نے دی ۔ اس کے افراد خاندان وجئے واڑہ گئے ہوئے تھے ۔ اس نے تنہائی میں اقدام کیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے یہ بات بتائی اور مصروف تحقیقات ہے ۔