شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ مغل پورہ میں ایک شخص نے شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ پریم کمار جو سلطان شاہی علاقہ کے ساکن نرسنگ کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ جو شدہد مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ یہ شخص اپنے والدین پر شادی کیلئے زور دے رہا تھا ۔ تاہم گھریلو مسائل اور مالی پریشانیوں کے سبب اس کے والدین چند روز کیلئے شادی کے ارادہ کو ٹال دیا تھا ۔ اس دوران یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی ہوگیا اور اس نے اپنے مکان میں جھگڑے بھی شروع کردئے تھے ۔ کل رات یہ نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر اس نے اپنے والد سے جھگڑا کیا اور صبح جب دیکھا گیا تو یہ پنکھے سے پھانسی پر لٹکا ہوا تھا  ۔مغل پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

بے روزگار نوجوان کی خودکشی
حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکام مالی پریشانی کا شکار ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ راجو جو بھگت سنگھ نگر علاقہ کے ساکن راملو کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان بے روزگار تھا اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔