شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /28 ستمبر ( سیاست نیوز ) رشتہ طئے ہونے میں دشواری اور شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ چندا نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ شخص تروپتی جو پیشہ سے خانگی ملازم نلہ گنڈلہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کی شادی کیلئے رشتہ تلاش کئے جارہے تھے اور رشتے طئے ہونے میں دشواریوں کے سبب شادی میں تاخیر ہو رہی تھی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ اس شخص نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔