شادی میں تاخیر اور مالی پریشانیوں سے دل برداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/15جون، ( سیاست نیوز) شادی کا رشتہ طئے ہونے میں تاخیر اور مالی پریشانی کے سبب دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا۔ آدی بٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 28سالہ پروین نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پروین پیشہ سے خانگی ٹیچر تھا جو بالا پور علاقہ میں رہتا تھا اس کے والد کی موت کے بعد وہ اپنی والدہ کی دیکھ بھال کرتا تھا کم آمدنی بھی اس کا رشتہ طئے ہونے میں دشواری پیدا کررہی تھی۔ اس بات سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے گزشتہ ہفتہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔