شادی میں ایک کھانا سے مہمانوں کی تواضع

ورنگل /27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد زبیر مالک زبیر بک اسٹاف ہنمکنڈہ کی لڑکی کا عقد محمد معتصم الحق فرزند جناب خواجہ عارف الدین سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ آندھراپردیش و اڑیسہ کے ساتھ انجام پایا ہے ۔ ورنگل میں یہ شادی انتہائی سادگی سے انجام پائی مسجد چوک ہنمکنڈہ چوراستہ میں امیر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و آندھرا جناب حامد محمد خان نے خطبہ نکاح پڑھایا ۔ بعد عصر منعقدہ نکاح میں شیخ بشیر احمد نقشبندی چیرمین اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی ، محمد حسن شریف سکریٹری ، ڈاکٹر انیس احمد صدیق ، صابر عالم امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ورنگل ، سید ولی اللہ قادری قومی صدر ( اے آئی ایس ایف طلبہ تنظیم ) ڈاکٹر رضا ملک ، محمد سراج احمد سکریٹری مسلم ویلفیر سوسائٹی ، جناب خالد سعید کنوینر پولیس ٹریننگ کیمپ ورنگل ، خلیق الزماں ، ایم اے علیم این آر آئی ( دمام ) ایم اے نعیم اسٹاف رپورٹر سیاست ورنگل ، ڈاکٹر عزیز احمد سابق پرنسپل اسلامیہ کالج ورنگل ، معززین شہر دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ بعد ازاں زکریا فنکشن ہال میں عشائیہ ترتیب دیا گیا ۔ جس میں صرف ایک کھانا سے مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔ یہ شادی انتہائی سادگی سے انجام پائی ۔ دوسرے دن دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا ۔ نوشہ کے والد خواجہ عارف الدین سابق امیر جماعت اسلامی ہند آندھراپردیش کی جانب سے مہمانوں کیلئے صرف ایک ہی قدم کا کھانا رکھا گیا ۔ لڑکی کے والد محمد زبیر دولھے کے والد خواجہ عراف الدین نے سادگی سے شادی کی تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس کی تمام شکراء محفل نے ستائش کی اور عقد کے دن فنکشن ہال میں 10 بجے شب دعوت کا اختتام ہوا ۔ محمد زبیر نے لڑکی کا شادی کے رقعہ میں لکھ دیا تھا کہ وقت کی پابندی کیجئے 10 بجے شب تقریب ختم ہوجائے گی ۔ اسی طرح عام مسلمان بھی سادگی سے شادیاں انجام دینے پر معاشرہ سے کئی ایک فضول رسومات سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں ۔ اس شادی کی ہر گوشہ سے ستائش کی گئی ۔ دعوت ولیمہ میں سیاسی ، سماجی اور معززین شہر کی کثیر تعداد شریک رہی ۔