کاغذ نگر ۔ 20 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے ہاتھوں شادی مبارک اسکیم کے چیک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر مستقر کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ ایک فرد کو 75 ہزار روپئے کے حساب سے چیکس کی تقسیم رکن اسمبلی کونیروکونپا ، آر ڈی او رمیش ، تحصیلدار رام موہن راو ، ٹی آر ایس مائناریٹی صدر محمد ذاکر شریف اور ایم پی ڈی او سریدھر ریڈی کے ہاتھوں بی پی ایل اور مستحق لوگوں کی لڑکیوں کی شادی میں مدد کے طور پر شادی مبارک اسکیم اور کلیان لکشمی اسکیم کے ذریعہ چکیس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ ریاستی تلنگانہ حکومت غریب اور مستحق لوگوں کی لڑکیوں کی شادی میں مدد کیلئے ایک لڑکی کی شادی کیلئے کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ 75 ہزار روپیوں کی مدد کی جارہی ہیں تاکہ غریبوں کی مدد ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ریاستی حکومت عوامی فلاحی و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کوشاں ہیں ۔ اس موقع پر مختلف طبقہ کے لوگوں کے خواتین نے کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے چیکس حاصل کئے ۔