شادی مبارک اسکیم کیلئے درخواستیں مطلوب

محبوب نگر /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شریمتی آر شری شاہ ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر کے پریس نوٹ کے بموجب حکومت تلنگانہ کے حالیہ جاری کردہ جی او کے تحت ریاست تلنگانہ کے مائناریٹیز ( مسلم عیسائی ، سکھ اور جین مذہب ) کیلئے شادی مبارک اسکیم کے تحت امداد کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اقلیتوں کی غریب اور مستحق لڑکیوں کو اس اسکیم کے تحت 51,000/- روپئے کی مالی امداد دی جائے گی ۔ اس اسکیم سے صرف تلنگانہ کے رہنے والے ہی استفادہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ می سیوا کے ذریعہ http://epasswebsite.cgg.gov.in کے ذریعہ شادی سے ایک مہینہ قبل درخواست داخل کرنا ہوگا ۔ ویب سائیٹ سے حاصل کئے گئے درخواست فارم کو ضلع مائناریٹی ویلفیر آفس محبوب نگر میں داخل کرنا ہوگا ۔ درخواست کے ساتھ حسب ذیل صداقت نامے منسلک کرنا ہوگا ۔ (1) تاریخ پیدائش کا سرٹیفکیٹ ( متعلقہ آفیسر کا می سیوا کے ذریعہ ) (2) کمیونٹی ( ذات ) سرٹیفکیٹ (3) آدمنی سرٹیفکیٹ یہ دونوں بھی متعلقہ آفیسر سے می سیوا کے ذریعہ ) (4) آدھار کارڈ لڑکا / لڑکی (5) لڑکی کے نام پر بنک کا کھاتہ فوٹوز کے ساتھ (6) شادی کا رقعہ (7) شادی کے فوٹوز شادی کے بعد (8) شادی کا سیال نامہ ( گرام پنچایت ، چرچ ، قاضی یا مسجد وغیرہ سے ( شادی کے بعد ) (9) دسویں جماعت کا سرٹیفکیٹ اگر ہو تو منسلک کریں ۔