آرمور /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے مسلم مائناریٹیز کیلئے شادی مبارک کے نام سے مسلم لڑکیوں کیلئے 50 ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا گیا ۔ اسے مائناریٹی ٹی آر ایس قائدین محمد ساجد علی ، محمد اکبر علی ، محمد معز ، محمد عظیم نے کے سی آر حکومت کا بہترین اقدام قرار دیا اور بتایا کہ سابقہ حکومت نے صرف 25 ہزار روپئے سامان دیا کرتی تھی لیکن یہ شادی کیلئے بہتر عمل نہیں تھا لیکن ٹی آر ایس حکومت نے جو لڑکی کے اکاونٹ میں 50 ہزار روپئے جمع کرنے کا اعلان کیا ہے وہ قابل ستائش ہے تاکہ غڑیب افراد اس سے استفادہ کرسکے ۔