شادی مبارک اسکیم کا آغاز

منچریال۔27 فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی حکومت سماج کے تمام طبقات بشمول مسلم اقلیتوں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے ۔ وزیراعلیٰ مسٹر کے چندر چندرا شیکھر راؤ اس خصوص میں راست نگرانی کرتے ہوئے تمام اسکیمات پر کامیاب عمل آوری کی جارہی ہے ۔ یہ بات مسلم شادی خانہ منچریال میں ’’ شادی مبارک ‘‘ اسکیم استفادہ کنندگان کو منظوری 51000/-روپئے کا چیک حوالہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی منچریال مسٹر این دیواکر راؤ نے کہی ۔ انہوں نے مسلمانان منچریال سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ریاستی حکومت کی اس منفرد اسکیم سے استفادہ کریں ۔ اس تقریب میں رکن اسمبلی کے علاوہ عائیشہ مسرت خانم آر ڈی او منچریال ‘میونسپل چیرمین ‘ سابق کونسلر محمد منہاج الدین ‘مسلم ویلفیر کمیٹی صدر مسٹر سراج الرحمن ‘ محمد اسمعیل ‘ محمد ایوب ‘ جامع مسجد صدر مسٹر محمد زبیر احمد ‘ محمد بدر الدین ‘ شیخ معین ‘ محمد شفیع اور مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔