کوبیر(ضلع عادل آباد) ۔3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر تحصیل آفس مںی تحصیلدار چندر شیکھر ورما نے نمائندہ’’ سیاست‘‘ کو بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے چلائی جارہی ہے شادی مبارک اسکیم اور کلیان لکشمی اسکیم سے عوامی شعور بیداری پروگرام ہر طبقہ کے ذمہ داران کی اولین ذمہ داری ہے ‘ چونکہ مستقر کوبیر منڈل اور اطراف و اکناف مواضعات میں شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم کے تحت جملہ بارہ غریب لڑکیوں کی شادی ہوئی جس میں پانچ لڑکیاں اور ایس ٹی کے پانچ اور مسلم کے دو شادی کے بعد اپنے تمام ضروری کاغذات آن لائن کرنے پر بینک کھاتے میں ایک لڑکی کو ہی 51,000روپئے جمع شدہ رقم کی وصولی ہوئی ۔