کورٹلہ ۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرک نیوز) کلیان لکشمی شادی مبارک اسکیمات سے مستفید ہونے کی تحصیلدار ملا پور جناب گنگا دھر نے عوام سے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ ان دو اسکیمات سے دلت، ہریجن، مائناریٹی و مسلم طبقات کے غریب افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت لڑکی کی شادی کے موقع پر حکومت 51ہزار روپئے فراہم کررہی ہے۔ درخواست گذاروں کو چاہیئے کہ لڑکی کی تاریخ پیدائش، ذات کا سرٹیفکیٹ، ماں باپ کی آمدنی دولاکھ سے زائد نہ ہو انکم سرٹیفکیٹ، لڑکی کا آدھار کارڈ، لڑکی کے نام کا بینک کھاتہ، شادی کا رقعہ اور دیگر سرٹیفکیٹس کے ساتھ مقامی می سیوا مراکز میں درخواستیں داخل کریں۔ ڈپٹی تحصیلدار جناب پرشوتم راؤ، آر آئی کرن کمار، وی آر او جناب ناگیش نے اس تقریب میں حصہ لیا۔